مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بیہودہ ہوائیحملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے تازہ بمباری میں ایک بار پھر صعدہ اور صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ میں باقم کے علاقہ میں ایک بازار کو تین مرتبہ اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔ ادھر صنعا میں بھی سعودی جنگی جہازوں نے القاسمی علاقہ پر بمباری کی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ