سعودی عرب کی عدن،مآرب اور صعدہ پر بمباری

سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبوں مآرب ، عدن اور صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبوں مآرب ، عدن اور صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ یمن پر سعودی عرب نے ظالمانہ جنگ مسلط کرکے امریکہ اور اسرائیل کو شاد کیا اور یمن کی شہری آبادی، اسپتالوں، مساجد، اسکولوں  اوریمن کے بنیاد ڈھانچوں کو بری طرح تباہ و برباد کردیا ہے  لیکن اس جنگ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی شکست یہ ہے کہ وہ اپنے سیاسی اور فوجی اہداف تک نہیں پہنچ سکا اس نے صرف یمنی بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ ادھر المسیرہ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے بھی جوابی کارروائي میں  سعودی عرب کے سرحدی فوجی ٹھکانون پر میزائل داغے ہیں

News Code 1856230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =