مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا ہے کہ یمن سے انصاراللہ کی جانب سے مشرقی سعودی عرب کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے امدادی ادارے نے مشرقی علاقے اور نجران میں قبل از وقت خبردار کرنے والے نظام کو فعال کرنے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار نے بھی بتایا ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ