9 نومبر، 2012، 4:54 PM

عوام کو شکنجہ کرنے پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی آل سعودپرشدید تنقید

عوام کو شکنجہ کرنے پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی آل سعودپرشدید تنقید

مہر نیوز/ 9 نومبر/ 2012ء:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے حکام کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں 14 افراد کو شکنجے کے ذریعہ قتل کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مقتول افراد کے بارے میں تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنلنے سعودی عرب کے حکام کی جانب سے  سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں 14 افراد کو شکنجے کے ذریعہ قتل کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مقتول افراد کے بارے میں تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں سعودی حکام سے سکوت ختم کرنے اور قاتلوں کی معرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظيم نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پرامن مظاہرے کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنلکا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے بے جا طاقت اور سکیورٹی کا بے تحاشا استعمال کرکے مشرقی علاقوں میں مظاہروں کو کچلا ہے اور مظاہرین  کو تشدد اور شکنجوں کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1739400

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha