مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے جیزان اور ظہران علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکیانوں پر کئی میزائل داغے ہیں۔
ان حملوں میں سعودی عرب کے فوجیوں کے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے مارچ میں یمن پر امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں جنگ کا آغاز کیا اور اس نے اس نجگ میں اب تک ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کریدا ہے جن میں بچزں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ سعودی عرب اپنی اس بہیمانہ اور سفاکانہ جارحیت میں اپنے فوجی اور سیاسی مقاصد متک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ یمنی عوام نے صبر و پائداری کے ساتھ یمن کے بارے میں سعودی عرب کے مذموم پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے۔
آپ کا تبصرہ