30 جون، 2015، 1:28 AM

یمنی فورسز کا آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ

یمنی فورسز کا آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے ملکر سعودی عرب کی سرحد کے اندر نجران کے علاقہ میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے ملکر سعودی عرب کی سرحد کے اندر نجران کے علاقہ میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے الشرفہ فوجی ٹھکانے پر میزائل فائر کئے ہیں اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز کی القاعدہ اور سعودی عرب کے دو محاذوں پر لڑائی جاری ہے ۔ سعودی عرب یمن کے اندر القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی بھی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1856248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha