یمنی فورسزکا الجوف کے قریب سعودی فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل قاہر 1 سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نےالجوف کے قریب سعودی عرب کی سرحد پر سعودی فوجی ٹھکانے پر قاہر 1 میزائل فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نےالجوف کے قریب  سعودی عرب کی سرحد پر سعودی  فوجی ٹھکانے پر قاہر 1 میزائل فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے اک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی قبائل اور فورسز نے بیلسٹک میزائل قاہر 1 سے الجوف کی سرحد پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر قاہر 1 بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ یمن کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یمنی فورسز سعودی عرب کی بربریت کا جواب دے رہی ہیں ۔ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں میں اب تک کئی ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

News Code 1862064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =