24 دسمبر، 2015، 2:29 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے میزائل حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے میزائل حملہ

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ لحج میں سعودی عرب کے مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے پر ایک میزائل داغا ہے جو بالکل ٹھیک نشانے لگا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان  کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ لحج میں سعودی عرب کے مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے پر ایک میزائل داغا ہے جو بالکل ٹھیک نشانے لگا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے توشیکا بیلسٹک میزائل کے ذریعہ سعودی کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جو ٹھیک نشانے پر بیٹھا اور جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت اور انھیں مدد فراہم کررہا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق یمنی فوج سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا بھر پور جوابد ینے کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1860538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha