یمنی فورسز کا صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر میزائل حملہ

یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے المخا علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں المخا علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور اور کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں یمنی فورسز کے ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی نقل و حرکت کو زیر نظر رکھا ہوا ہے اور صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر بیلسٹ میزائل فائر کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور اور رکائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل یمنی فورسز نے باب المندب میں سعودی عرب کے مزدوں پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک ہوگئے تھے

News Code 1870938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =