سعودی عرب کے وزیر دفاع میزائل حملے میں زخمی

بعض عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے السلیل فوجی اڈے پر میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع منجملہ اتحاد پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے السلیل فوجی اڈے پر میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان زخمی ہوگئے ہیں۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی وزير دفاع فرانس کے اعلی فوجی افسروں اوربعض  دیگرعرب  شخصیات کے ہمراہ اس فوجی اڈے پر موجود تھے جو یمنی فورسز کے میزائل میں زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان یمنی فورسز کے اسکڈ میزائل کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز کے ترجمان  شرف لقمان نے سعودی عرب کے مذکورہ فوجی اڈے پر اسکڈ میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق ہم نے خالد بن عبدالعزیز فوجی اڈے پر بھی اسکڈ میزائل فائر کئے ہیں جن میں متعدد امریکی، سعودی اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔لقمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے ایک اسکڈ میزائل السلیل پر فائر کیا جو ریاض کے علاقہ وادی الدواسر میں واقع ہے اس نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام فوجی ٹھکانے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ السلیل سعودی عرب کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے۔

News Code 1856316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha