6 اکتوبر، 2015، 11:30 AM

یمن کی فراری حکومت کے ٹھکانے پر حملے میں 18 افراد ہلاک

یمن کی فراری حکومت کے ٹھکانے پر حملے میں 18 افراد ہلاک

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے عدن میں یمن کی فراری حکومت کے ٹھکانے پر تین میزائل فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور یمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے عدن میں یمن کی فراری حکومت کے ٹھکانے پر تین میزائل فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عدن میں آج تین دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ النصر ہوٹل میں ہوا جہاں یمن کی فراری حکومت کی کابینہ قیام پذير ہے جبکہ دوسرا دھماکہ البریقہ میں امارات کے فوجیوں کے ٹھکانے پر ہوا  جس میں امارات کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں خالد بحاح اور اس کی کابینہ کے تمام ارکان بچ گئے ہیں۔

News ID 1858658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha