3 نومبر، 2015، 1:40 AM

یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں اب کولمبیا کے سابق فوجی شریک

یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں اب کولمبیا کے سابق فوجی شریک

جنوبی امریکہ کے میڈیا کے مطابق کولمبیا کے سابق فوجی سعودی عرب کے لئے لڑنے کے لئے یمن میں پہنچ چکے ہیں اور اب عدن میں اگلے مورچوں پر لڑائی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے میڈیا کے مطابق کولمبیا کے سابق فوجی سعودی عرب کے لئے لڑنے کے لئے یمن میں پہنچ چکے ہیں اور اب عدن میں اگلے مورچوں پر لڑائی کررہے ہیں۔ کولمبیا کے اخبار ایل ٹیمپو کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں کولمبیا کے 100 سابقہ فوجی یمن پہنچے جبکہ اس کے بعد مزید فوجی بھی یمن کے محاذ پر لڑائی میں شامل ہوچکے ہیں۔ ان سابق فوجیوں کو جدید ترین اسلحہ، فضائی فوج کی مدد اور اچھا معاوضہ دستیاب ہے جس کی وجہ سے یہ کولمبیا کی نسبت یمن کے محاذ پر زیادہ خوشی سے جنگ میں شریک ہیں۔ ایک اور اخبار کولمبیا رپورٹس کے مطابق یمن میں لڑنے والے کولمبیا کے سابقہ فوجیوں کو 1ہزار ڈالر فی ہفتہ ادا کئے جارہے ہیں جبکہ جنوبی امریکہ کے میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ ان جنگجوؤں کو جنگ کے بعد خلیجی ممالک کی شہریت بھی مل سکتی ہے۔

News ID 1859308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha