یمنی فورسز نے سعودی عرب پر 46 راکٹ داغے ہیں

یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہروں پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے ادھر یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں 46 راکٹ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت مختلف شہروں پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے ادھر یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں 46 راکٹ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔

یمنی فورسز نے سعودی عرب  کے العین الحارہ، الخوبہ ،السودہ فوجی ٹھکانوں پر راکٹ داغے ہیں جبکہ سعودی عرب کے گیس کے پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ادھر سعودی عرب نے صنعا، حجہ اور وادی بن عبداللہ پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1855812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =