یمنی فورسز کے حملے میں کئی سعودی فوجی ہلاک

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جلاح فوجی پوسٹ پرجوابی کارروائی میں کئی سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی  جلاح  فوجی پوسٹ پرجوابی کارروائی میں کئی سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کارروائي میں سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔ ادھر سعودی عرب کے جنگي جہازوں نے یمن کے کئی علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی رعب نے جنگ بندی سے موافقت کے باوجود فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا غلام ہے۔

News Code 1856328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha