یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 40 راکٹ فائرکئے

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 40 راکٹ فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 40 راکٹ فائر کئے ہیں۔ سعودی عرب کےجنگ جہازوں نے تازہ حملوں میں عدن، بئر احمد اور احمد العریش کے علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر جیزان کے علاقہ میں یمنی فورسز نے 40 راکٹ فائر کئے ہیں جس سے سعودی عرب کے فوجیوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

News Code 1855690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =