یمن کے صوبہ اب میں سعودی عرب کی بمباری میں  9 یمنی شہری شہید

مہر نیوز/20 مئی / 2015 ء : سعودی عرب کی یمن پر یکطرفہ بربریت اور جارحیت جاری ہے سعودی عرب کی تازہ بمباری میں صوبہ اب میں 9 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ 10 شہری اس حملے میں شدید زخمی ہوئۓ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر یکطرفہ بربریت اور جارحیت  جاری ہے سعودی عرب کی  تازہ بمباری میں صوبہ اب میں 9 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ 10 شہری اس حملے میں شدید زخمی ہوئۓ ہیں۔

سعودی جنگي جہازوں نے یمن کے علاقوں جبل نقم ، سنحان، صوبہ تعز  اور صنعا پر بھی کئی بار بمباری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے حتی 5 روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران بھی متعدد بار یمن پر بمباری اور توپخانوں سے گولہ باری جاری رکھی تھی۔

News Code 1855424

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =