مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے منشیات میں ملوث مزید 2 افراد کے سر قلم کردیئے جب کہ رواں سال سزا پانے والےافرادکی تعداد 94 ہوگئی ہے جن میں کئی پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 مقامی شہریوں مسلم القرانی اور اواد الاتوی کے سر قلم کردیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق 2015 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اب تک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 94 ملکی و غیر ملکیوں کے سر قلم کئے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 84 تھی سرقلم کئے جانے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب داعش دہشت گردوں کی سزاؤں کا طریقہ کار ایک ہی جیسا ہے۔
سعودی حکومت نے منشیات میں ملوث مزید 2 افراد کے سر قلم کردیئے جب کہ رواں سال سزا پانے والےافرادکی تعداد 94 ہوگئی ہے جن میں کئی پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
News ID 1855564
آپ کا تبصرہ