مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صنعا پر سعودی عرب کے تازہ ترین حملے میں 8افراد شہید ہوگئے ہیں
اطلاعات کے مطابق صنعا کے الاجرف اور النغم علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری سے 8 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے 26 مارچ سے یمن پر بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے لیکن سعودی عرب ابھی ت اپنے کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ہے جسے یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی شکست قراردیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ