مہر خبررساں المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب نے شدید ہوائی حملے کئے ہیں جبکہ سعودی جنگی جہازوں نے النھدین فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ جرم و جنایت میں صنعا کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔المیادین کے مطابق گذشتہ شب سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے النھدین فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ