مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور القاعدہ دہشت گرد دونوں ملکر یمنی عوام اور یمنی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں القاعدہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے القاعدہ اور سعودی عرب دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تعز شہر کے لیے جاری لڑائی میں ایک دستاویزی فلم بنانے والی خاتون نے ویڈیو بنائی ہے جس میں یمنی فورسز اور عوام کے خلاف القاعدہ دہشت گردوں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مزدوروں کو اکٹھے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تعز شہر کے تمام راستوں پر حوثی قبائل کا کنٹرول ہے اور شہر میں سعودی عرب کے حامی مزدور محصور ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق یمن میں القاعدہ سعودی اتحاد کے ساتھ ملکر یمنی فورسز اور حوثی قبائل کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب وہابی دہشت گردوں کی کھل کر مدد کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ