16 جولائی، 2015، 3:01 PM

عدن پر سعودی عرب اور امارات کا زمینی و دریائی حملہ ناکام

عدن پر سعودی عرب اور امارات کا زمینی و دریائی حملہ ناکام

یمنی فورسز اور انقلاب گروپوں نے عدن پر سعودی عرب اور امارات کے زمینی اور دریائی حملے کو ناکام بنادیا ہے اس کارروائي میں سعودی عرب اور امارات کے حامی 175 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امارات کے دو افسر بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انقلاب گروپوں نے عدن پر سعودی عرب اور امارات کے زمینی اور دریائی حملے کو ناکام بنادیا ہے اس کارروائي میں سعودی عرب اور امارات کے حامی 175 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امارات کے دو افسر بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب نے دہشت گردوں کی اس کارروائی کو کامیاب بنانے کے لئے عدن پر 150 بار ہوائی حملے بھی کئے اور یمنی فورسز اور اسلامی گرپوں کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے عدن پر ان کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اسلامی تنظیم انصار اللہ نے خور مکسر علاقہ میں کامیاب کارروائی کرکے 175 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےاور خورمکسر، البساتین اور جزیرہ العمال کو دہشت گردوں سے آزادکرانے کے علاوہ عدن ایئر پورٹ کو بھی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔

ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے العسیر،جیزان اور الفیصلی علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

News ID 1856659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha