مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن احمد ہاشم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے یمن کے نہتے عوام اور بےگناہ شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔
احمد ہاشم نے کہا کہ یمن پرسعودی عرب غیر قانونی اور ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے جس میں کیمیائی ہتھیار اور کلسٹر بم بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی جہاز صنعا میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہےکہ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں عید کے دن تک جنگ بندی کے اعلان کے باجود یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ