مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلای تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن پرگذشتہ 4 مہینوں سے سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب شکست سے بچنے کی تلاش کررہا ہے۔
محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ ہوائی حملے جاری ہیں لیکن وسیع پیمانے پر ہوائی حملوں کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے سیاسی اور فوجی مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور سعودی عرب کو اسو قت تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب نے یمن پر صرف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انصار اللہ نے کہا کہ یمن مين سعودی عرب، داعش اور القاعدہ متحدہ اور مشترکہ طور پر یمنی فوج اور عوام کے خلاف جنگ میں شریک ہیں لیکن اس باطل پرست اتحاد کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔
آپ کا تبصرہ