آل سعود کے ہولناک جرائم ،عالمی اداروں کی رسوائی کا باعث

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت در حقیقت ان کی ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں  آیت اللہ مکارم شیرازی نےعالمی یوم قدس کی عظیم ریلی میں شرکت کی اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت در حقیقت ان کی ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودیوں اور یہودیوں کا ہدف صرف  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت ہے اور یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ اسرائیل اور آل سعود ہولناک جرائم کے ارتکاب میں ایکدوسرے سے سبقت لے رہے ہیں اور آل سعود اور آل یہود دونوں اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

News Code 1856508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =