مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ القاعدہ کے امریکی رکن ایڈام گيڈ ہلن نے داعش سے بےگناہ افراد کے قتل عام کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کے پیش نظر ان کی بہشت میں کوئی جگہ نہیں ہے ، داعش کے سنگين جرائم پر القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی آواز بھی بلند ہوگئی ہے جبکہ دونوں تنظیمیں سعودی عرب اور امریکہ کی پروردہ ہیں۔
القاعدہ کے رکن نے داعش کو قیامت کے خوف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف بہیمانہ اور بھیانک اقدام کو روک دیں ورنہ بھیانک جرائم کے پیش نظر آپ کی بہشت میں کوئی جکہ نہیں ہے ۔ القاعدہ کے امریکی رکن کا پیغام القاعدہ کی سائٹ اور دیگر نشریات میں موجود ہے ۔ باخـر ذرائع کے مطابق القاعدہ اور داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں میں امریکی اور سعودی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔
آپ کا تبصرہ