26 مئی، 2015، 10:32 AM

امریکہ داعش کے جرائم میں شریک/ ہمیں عراقی تیل اور عراقی زمین کی ضرورت نہیں

امریکہ داعش کے جرائم میں شریک/ ہمیں عراقی تیل اور عراقی زمین کی ضرورت نہیں

مہر نیوز/25 مئی / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر نے ایران کی طاقت کے اوج اور سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی رفتار اس کی گفتگو کے بالکل برعکس ہے امریکہ کا داعش کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ امریکہ داعش کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی نے ایران کی طاقت کے اوج اور سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی رفتار اس کی گفتگو کے بالکل برعکس ہے امریکہ کا داعش کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں  بلکہ امریکہ داعش کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے امریکہ کا داعش کے ساتھ مقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش ایک طاعونی بیماری ہے جسے امریکہ نے علاقہ میں پھیلا دیا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کا اس کا کوئي ارادہ نہیں ہے اور اس مہلک بیماری سے آج پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف علاقائی ممالک کی صداقت کے ساتھ مدد کررہے ہیں ہمیں نہ کسی ملک کی زمین چاہیے اور نہ  ہی ہمیں کسی ملک کے تیل کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران آج علاقہ کا پائدار اور باثبات ملک ہے اور دشمن بھی ایران کی طاقت کے معترف ہیں۔

News Code 1855441

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha