12 جون، 2015، 1:18 AM

داعش کو امریکہ نے جنم دیا

داعش کو امریکہ نے جنم دیا

فلسطینی تنظیم فتح کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے اور یہ دہشت گرد تںظیم امریکی اہداف اور مفادات کے لئے کام کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم فتح کے ایک رکن عباس زکی نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے اور یہ دہشت گرد تںظیم امریکی اہداف اور مفادات کے لئے کام کررہی ہے۔ عباس زکی فلسطینی محمود عباس کے قریبی ساتھی ہیں  ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے داعش کو مسئلہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے تشکیل دیا ہے جس میں القاعدہ کے سابق اور موجودہ ارکان شامل ہیں  اس نے کہا کہ داعش، النصرہ اور القاعدہ درحقیقت اسلام کے لباس میں امریکی تنظیمیں ہیں ۔ باخبر اور آگاہ ذرائع کے مطابق داعش کا تیل امریکی اور یورپی کمپنیا خرید رہی ہیں اور اس کے بدلے انھیں ہتھیار اور ڈالر فراہم کررہی ہیں۔

News ID 1855772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha