25 مئی، 2015، 12:42 AM

داعش

داعش کا آئندہ ایک سال میں پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خریدنے کا دعوی

داعش کا آئندہ ایک سال میں پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خریدنے کا دعوی

مہر نیوز/24 مئی / 2015 ء : برطانوی اخبار "دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلے بارہ ماہ میں پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خرید سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  برطانوی اخبار "دی انڈی پینڈنٹ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلے بارہ ماہ میں پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خرید سکتے ہیں۔ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے اپنی جڑیں وسیع پیمانے پر پھیلا دی ہیں اور وہ جدید دنیا میں ایک دھماکہ خیز گروپ کے طور پر سامنے آئی ہے، ایک ایسی دھماکا خیز اسلامی تحریک جو اس پہلے دنیا میں نہیں دیکھی گی، جس نے 12ماہ سے کم عرصے میں اپنی جریں مضبوط کیں۔ اخبار کے مطابق برطانوی فوٹو جرنلسٹ جان کینٹلی کو باقاعدہ داعش کی جانب سے اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ 2سال سے داعش کا یرغمالی ہے اور کئی ایک ویڈیو میں سامنے آچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں  بوکوحرام نے داعش سے وابستگی کا اظہار کیا ہے اور اس طر ح دیگر گروپوں کو ملا کر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں ایک عالمی تحریک بنائی جائے گی۔ داعش کے پاس اربوں ڈالر موجود ہیں، ان ہتھیاروں کے حصول کے لئے خطے کے بدعنوان حکام کو ساتھ ملا کر پاکستان کے اسلحہ ڈیلرز سے جوہری ہتھیار خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بہت مشکل ہے مگر یہ کام 1سال میں ہوسکتا ہے۔ اگر جوہری ہتھیار نہ حاصل کر سکے، تو کئی ٹن نائٹریٹ دھماکہ خیز مواد تو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ داعش کوئی بڑا کام کرنا چاہتی ہے۔ اخبار کے مطابق کسی کی طرف سے گروپ کے مالی معاملات 2ارب ڈالر تک ہیں، تاہم ان کے پاس کتنی رقم ہے، اس تک رسائی حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کے سر پر امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے  داعش ذاتی طور پر کوئي اتنی مضبوط تنظیم نہیں ، لیکن امریکہ اور سعودی عرب کا جب اس کے پیچھے ہاتھ ہے تو اس لحاظ سے وہ مضبوط ہے ۔ تجزیہ نگآروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب شام میں داعش کی آشکارا مدد کررہے ہیں اور شامی و عراقی داعشیوں میں کوئي فرق نہیں ہے داعش کی تشکیل میں سعوید عرب اور امیرکہ نے اہم کردار ادا کیا ، داعش کی تشکیل کا مقصد عالم اسلام کی مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانا ہے جس میں امریکہ ، اسراغيل اور سعودی عرب کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان سے ایٹم بم خرید کر داعش کو دے سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کی پہچان سی آئی اے کے بغیر ممکن نہیں لہذا اس سارے معاملے کے پیچھے بڑے شیطان امریکہ کا ہاتھ ہے۔ممکن ہے امریکہ اس قسم کی خبریں پھیلا کر پاکستان کے ایٹمی اثاثہ کو تباہ کرنا چاہتا ہواور ایسا وہ سعودی عرب کے ذریعہ ہی کرسکتا ہے۔امریکہ خطے میں اپنی تمام سازشوں کو سعودی عرب کے ذریعہ ہی عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ امریکہ نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سعودی عرب کے ذریعہ جیل بھجوا دیا ۔ کسی کو خبر تک نہیں ہوئی۔

News ID 1855439

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha