5 جون، 2015، 12:46 PM

پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا

پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا

پاکستان کےسیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارت سے لاحق خطرے کے پیش نظر ملکی دفاع کے لیے ہے۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کی سختی سے تردید کی کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کسی ملک کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ایٹمی معاملات پر سعودی عرب سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک دفاعی صلاحیت ہے جو پاکستان نے مشرق کی طرف سے لاحق خطرے کے پیش نظر حاصل کی ہے۔

News ID 1855596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha