29 نومبر، 2026، 8:38 AM

نتن یاہو کابینہ کے پہلے مرحلے میں گادی آیزنکوٹ کو وزارت عظمی دینے پر رضامند

نتن یاہو کابینہ کے پہلے مرحلے میں گادی آیزنکوٹ کو وزارت عظمی دینے پر رضامند

اسرائیلی وزیر اعظم نے حکومت میں اتحاد کے لیے گادی آیزنکوٹ کو پہلے مرحلے میں وزارت عظمی سونپنے اور خود متبادل وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے حکومت میں اتحاد کی تشکیل کے لیے گادی آیزنکوٹ کو پہلے مرحلے میں وزارت عظمی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ ان کے خیال میں ان کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی اسرائیل کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اسے متحدہ حکومت کی قیادت کرنی چاہیے، تاہم اسرائیل کو درپیش اس خطرے کے پیش نظر وہ اپنے اس مؤقف سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں جسے انہوں نے وجودی خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ دیگر تمام ترجیحات، حتی کہ سب سے بڑی جماعت کے حکومت کی سربراہی کرنے کے اصول کو بھی پس پشت ڈال دیا جائے تاکہ آیزنکوٹ پہلے مرحلے میں حکومت کی سربراہی سنبھالیں اور وہ خود متبادل وزیر اعظم کے طور پر کام کریں۔

نتن یاہو نے متحدہ حکومت کی تشکیل کے لیے فریقین کے درمیان فوری اور سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ دوسرا فریق بھی سمجھوتے اور رعایت دینے کے لیے اسی طرح آمادگی دکھائے گا۔

یہ پیش رفت 27 اکتوبر کے انتخابات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں کوئی بھی فریق تنہا حکومت سازی کے لیے واضح راستہ حاصل نہیں کرسکا۔ آیزنکوٹ کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور انہیں کابینہ کی تشکیل کے لیے دی گئی ابتدائی مہلت 6 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

News ID 1943196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha