مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے سنکیانگ کے مسلم ویغوروں کو داعش میں شمولیت کے لیے خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی حکام کے مطابق صوبے سنکیانگ کے ویغوروں کو ترکی کی شہریت دے کر ترکی میں بیچنے کے لیے بھیجا جارہا ہے، جہاں ان کو داعش میں شامل کیا جاتا ہے۔ چین کی وزارت برائے پبلک سیکیورٹی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی چیف ٹونگ بیشان کے مطابق جنوبی ایشیا میں ترکی کے سفارت خانے ویغوروں کو شہریت دے رہے ہیں۔ ہفتے کے روز بیجنگ میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ظاہر سی بات ہے کہ وہ چینی شہری ہیں تاہم انھیں ترکی کی شہریت دے دی گئی ہے۔ٹونگ کے مطابق سینکٹروں ویغوروں کو کولالمپور میں موجود ترکی کے سفیروں نے ترکی کی شہریت دینے اور ترکی جانے میں مدد فراہم کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق ترکی اس وقت دہشت گردوں کی تربیت کا بہت بڑا مرکز بن گیا ہے اور امریکہ، سعودی عرب اور قطر ترکی کو دہشت گردوں کی تربیت دینے اور انھیں شام اور عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے بڑی مقدار میں فنڈ فراہم کررہے ہیں۔
چین کے صوبے سنکیانگ کے مسلم ویغوروں کو داعش میں شمولیت کے لیے خریدنے کا انکشاف ہوا ہے چینی حکام کے مطابق صوبے سنکیانگ کے ویغوروں کو ترکی کی شہریت دے کر ترکی میں بیچنے کے لیے بھیجا جارہا ہے۔
News ID 1856537
آپ کا تبصرہ