مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ آج عالمی سطح پر دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ امریکہ نے انقلاب اسلامی کے سامنے سرتسلیم خم کرلیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انقلاب اسلامی اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی در حقیقت انسانی کرامت اور شرافت کا علمبردار ہے اس لئے اسے کسی جغرافیائی حدود میں محدود نہیں کیا جاسکتا ۔ انھوں نے کہا کہ عقیدے کو سرحدوں کے اندر محدود نہیں کیا جاسکتا ۔
جنرل سلامی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں ایک ایسی حکومت کو قائم کیا جو انسانی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہے اور دنیا کے لئے الہی حکومت کا ایک اہم نمونہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہ انقلاب دنیا کے کمزور طبقوں کا حامی اور عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے امریکہ جیسی عالمی سامراجی قدرت سے اپنی طاقت کا لوہا منوالیا ہے اور امریکہ حالیہ مذاکرات میں انقلاب اسلامی کی منطق کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ