مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے چین میں عرب سفراء کے ساتھ ملاقات میں داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمہ اور امن و صلح کی کوششوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد سبھی ممالک کے لئے خطرہ ہیں لہذا دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے سبھی کو عراق کی مدد کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام باہمی اتحاد کے ساتھ داعش کا مقابلہ کررہے ہیں اگر داعش کو عراق میں نہ کچلا گیا تو وہ سبھی عرب ممالک کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں جعفری نے داعش کے حامی ممالک پر زوردیا کہ وہ اپنے مؤقف میں تجدید نظر کریں۔
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمہ اور امن و صلح کی کوششوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد سبھی ممالک کے لئے خطرہ ہیں لہذا دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے سبھی کو عراق کی مدد کرنی چاہیے۔
News ID 1855961
آپ کا تبصرہ