مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سعودی عرب کے شہر دمام میں حضرت امام حسین (ع) مسجد پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اور اسرائیل میں کوئی فرق نہیں ہے اور داعش در حقیقت وہابیوں کے گمراہ عقیدے کا نتیجہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلام کو آج پھر بنی امیہ کے چيلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے بنی امیہ کے حامی دہشت گرد گروہ اسلام کے تابناک چہرے کو بدنما بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام رحمت اور رافت کا دین ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنما بار بار کہہ رہے ہیں کہ داعش سے انیھں کوئی خطرہ نہیں ہے یہ بات حقیقت ہے کیونکہ داعش اور اسرائیل میں کوئی فرق نہیں دونوں ملکر اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش وہابی گمراہ فکر کا نتیجہ ہے اور وہابیوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
- https://ur.mehrnews.com/news/1855456/
- 30 مئی، 2015، 8:59 PM
- News ID 1855456
شیخ نعیم قاسم
اسرائیل اور داعش میں کوئي فرق نہیں/ داعش وہابیوں کی گمراہ فکر کا نتیجہ
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے سعودی عرب کے شہر دمام میں حضرت امام حسین (ع) مسجد پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اور اسرائیل میں کوئی فرق نہیں ہے اور داعش در حقیقت وہابیوں کے گمراہ عقیدے کا نتیجہ ہے۔
News ID 1855456
آپ کا تبصرہ