11 جولائی، 2015، 2:34 AM

سعودی عرب ،امریکہ اور اسرائیل کا خادم

سعودی عرب ،امریکہ اور اسرائیل کا خادم

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں عالمی یوم قدس کی ایک عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کو خادم الحرمین کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا خادم قراردیا ہے داعش دہشت گردوں کی حمایت اوریمن پر سعودی عرب کا حملہ امریکہ اور اسرائیل کی بہترین خدمت کامظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں عالمی یوم قدس کی ایک عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کو خادم الحرمین کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا خادم قراردیا ہے انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی حمایت اوریمن پر سعودی عرب کا حملہ امریکہ اور اسرائیل کی بہترین خدمت کامظہر ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین میں جہاں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہاں سعودی عرب بھی ایک بہت بڑي رکاوٹ ہے کیونکہ سعودی عرب ، فلسطین کے مسئلہ میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ حیات عطا کی ہے جبکہ امریکہ نواز عرب ممالک تو مکمل طور پرفلسطین کو اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں شرارت اور دہشت گردی کا اصلی محور ہیں اور عالم اسلامی میں جاری تشدد ، دہشت گردی اور مشکلات کا باعث یہی تین ممالک ہیں ۔

News ID 1856519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha