سعودی حکومت یمن کے دلدل میں پھنس گئی

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت یمن کے دلدل میں غرق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت یمن کے دلدل میں غرق ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ان دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ میں گرفتار ہوجائے گا جن کو اس نے خود تشکیل دیا ہے۔

سید صفی الدین نے یمن پر سعودی جارحیت اور بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف  سعودی عرب کو فوجی کارروائی فوری طور پر بند کردینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف یمن بلکہ لبنان سمیت کئی عرب ممالک میں آشکارا مداخلت کررہا ہے۔

News Code 1859299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha