مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کی عرب ریاستوں کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی ممالک کے مفادات کے خلاف قراردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ واحد اسلامی تنظیم ہے جس نے خطے میں اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسرائیل کو 2006 کی جنگ میں شکست دے کر عرب جوانوں کے حوصلے بلند کئے اور اسرائیل کی طاقت کے طلسم کو توڑدیا، حزب اللہ نے مسلمانوں کو سرخرو اور سرافراز کیا حزب اللہ فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لئے عزم مصمم کئے ہوئے ہے جس کا حماس، جہاد اسلامی اوردیگر فلسطینی تنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے ایسی عظيم عرب تنظیم کے خلاف امریکہ اور اسرائیل نوازعرب حکمرانوں کی گھناؤنی سازش در حقیقت اسلامی ممالک کے مفادات کے خلاف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں اور سازشوں کے ذریعہ اسرائیل کو شاد اور خوشحال کیا ہے جبکہ عالم عرب اور عالم اسلام کے سامنے ایسے عرب حکمرانوں کے مکروہ چہرے بھی نمایاں ہوگئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل ، امرہکہ اور دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک دانستہ یا نا دانستہ طور پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے مفادات کے خلاف حرکت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ