مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی حزب الشعب الفلسطینی اور جہاد اسلامی تنظیموں نے خلیج فارس تعاون کونسل کی عرب ریاستوں کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسعودی عرب میں ہمت ہے تو اسرائیل کی صرف مذمت کرکے دکھائے۔ فلسطین کی مذکورہ تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک اسرائیل کو مضبوط اور اسرائیل کے خلاف قائم محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مذکورہ تنظیموں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے اقدام کو امت مسلمہ اور عالم اسلام کے خلاف کھلی سازش قراردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق عالم عرب اس وقت اسرائیل کے حامیوں اور اسرائیل کے مخالفین میں تقسیم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے حامی عرب ممالک اسرائیل کو مضبوط بنانے اور اسرائیل مخالف محاذ جیسے شام، حزب اللہ لبنان اور فلسطینی جہادی تنظیموں کو کمزور بنانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔
فلسطین کی حزب الشعب الفلسطینی اور جہاد اسلامی تنظیموں نے خلیج فارس تعاون کونسل کی عرب ریاستوں کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسعودی عرب میں ہمت ہے تو اسرائیل کی صرف مذمت کرکے دکھائے۔
News ID 1862292
آپ کا تبصرہ