مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے الاہواز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی قوم کی استقامت کی بدولت تسلط پسند طاقتوں کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ایران عالم اسلام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے لیکن بعض لوگ اس نعمت کو پہچاننے سے قاصر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے امریکہ کی سرپرستی میں شام پر تسلط قائم کرنے کے لئے دہشت گردوں کا سہارا لیا لیکن شامی عوام اور حکومت نے بڑی ہمت اور دلیری کے ساتھ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے شام میں تباہی پھیلانے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کو مختلف امریکی اتحادی ممالک سے بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے گئے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو آج شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمن میں بھی امریکہ اور سعودی عرب کے اتحاد کو شکست نصیب ہوگی اور بڑے شیطان اور چھوٹے شیطان کا کام ہی دنیا میں تباہی اور بربادی پھیلانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جو غریب اور مستضعف ممالک کے ساتھ ہے لیکن بعض لوگ اس عظیم نعمت کی قدر و قیمت پہچاننےسے قاصر ہیں۔
حزب اللہ لبان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ شامی قوم کی استقامت کی بدولت تسلط پسند طاقتوں کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ایران عالم اسلام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے لیکن بعض لوگ اس نعمت کو پہچاننے سے قاصر ہیں ۔
News ID 1858723
آپ کا تبصرہ