آل سعود کا مال و دولت داعش اور القاعدہ پر صرف ہوتا ہے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آل سعود آشکارا طور پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور آل سعود کا مال و دولت دہشت گرد تنظیموں پر صرف ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آل سعود آشکارا طور پر داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور آل سعود کا مال و دولت دہشت گرد تنظیموں پر صرف ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود اتنے پست اور گمزور ہوچکے ہیں کہ اب وہ المنار کی آواز سننے سے عاجز اور قاصر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سے یہ توقع تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد کرتا ، وہ شامی ، یمنی اور عراقی عوام کا خون ناحق نہ بہاتا ، وہ بحرین پر فوجی یلغار نہ کرتا۔ لیکن سعودی عرب کے جلادوں نے ثابت کردیا کہ وہ ابولہب و ابوجہل اور کفار قریش کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی ہیں اور وہ اسلام کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

News Code 1860140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha