28 دسمبر، 2015، 8:07 PM

وہابی تکفیری دہشت گردوں کو آل سعود کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے

وہابی تکفیری دہشت گردوں کو آل سعود کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے علاقہ میں سعودی عرب کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے فروغ پر مبنی معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینیوں کی حمایت میں کبھی کوئی عملی اقدام انجام نہیں دیا لیکن اس نے شامی اور عراقی حکومتوں کو گرانے اور یمن و بحرین میں نہتے مسلمانوں کو کچلنے کے لئے دہشت گردی اور اپنی فوجی طاقت اور قوت کا بھر پور استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے علاقہ میں سعودی عرب کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے فروغ پر مبنی معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینیوں کی حمایت میں کبھی کوئی عملی اقدام انجام نہیں دیا لیکن سعودی عرب نے شامی اور عراقی حکومتوں کو گرانے اور یمن و بحرین میں نہتے مسلمانوں کو کچلنے کے لئے دہشت گردی اور اپنی  فوجی طاقت اور قوت کا بھر پور استعمال کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف منفی کردار ادا کیا اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا منفی کردار سب کے سامنے عیاں ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کی لگام امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور سعودی حکومت خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ امریکی اتحاد شیطانی اتحاد ہے اور سعودی عرب اس شیطانی اتحاد کا اہم رکن ہے مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنے کے لئے امریکہ سعودی عرب سے بھر پور استفادہ کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سنی اور شیعہ کے درمیان اختلافات ڈالنے کے سیاسی محرکات ہیں حالانکہ شیعہ اور سنی میں خود بخود کوئی اختلاف نہیں، امریکہ اورسعودی عرب کی جنگ سب سے زیادہ سنیوں کے ساتھ ہے۔ افغانستان میں امریکہ نے سعودی عرب کو ساتھ رکھ کر سنیوں کو بری طرح کچلا، پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے رابطے سعودی عرب سے ہیں جو پاکستان میں سنی اور شیعہ دونوں کو قتل کررہے ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب درحقیقت شام، عراق اور یمن پر اپنے حامی اور ہمفکر دہشت گردوں کو مسلط کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں اسے امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل تھی ، سعودی عرب نے اس سلسلے میں ترکی کو بھی اپنے ساتھ کرلیا اور ترکی کو موٹی رقم دیکر دہشت گردوں کی تربیت کا اصلی مرکز بنادیا۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب کی تمام فوجی کوششیں ناکام ہوجائیں گی کیونکہ اکثر مسلم ممالک اچھی طرح جانتے ہیں امریکہ مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے اور وہابی تکفیری دہشت گرد گروپ سعودی عرب کی قیادت میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1860649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha