مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نظر شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کو ترکی اور سعودی عرب نے ملکر ناکام بنادیا ہے دونوں ممالک شام میں دادہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ شامی وفد بھی واپس دمشق پہنچ گیا ہے ۔
شامی وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا ہے کہ باغیوں رہنماؤں کو ترکی، سعودی عرب اور قطر سے کچھ احکامات ملے ہیں جن کے بعد انھوں نے مذاکرات کی میز کو ترک کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب آشکارا شام کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور دہشت گردی کو خطے میں فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔
بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کو دہشت گردوں کی حمایت کے سنگین نتاچ بھگتنا پڑیں گے۔
آپ کا تبصرہ