24 دسمبر، 2015، 10:33 PM

شام کے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

شام کے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چين کے وزير خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چين کے وزير خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے علاوہ تمام سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کرنے اور ملک میں قومی اتحاد پر مبنی حکومت تشکیل دینے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر دہشت گردوں کی بھر پور حمایت اور مدد کررہے ہیں لیکن شامی حکومت اور عوام نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مذموم اور ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔ چینی وزير خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے چين کے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔

News ID 1860551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha