مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اٹلی کے دورے کے دوران عراق اور ترکی کے وزراء خارجہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم اور حکومت کی کامیابی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد دنیا کے لئۓ خطرہ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام اور حکومت کی کارروائی قابل ستائش ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے ترک وزير خارجہ سے بھی ملاقات میں شام میں ترکی کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ترکی کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں۔ علاقائی حکومتیں باہمی اتحاد کے ساتھ دہشت گردوں کا خطے سے صفایا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اٹلی کے دورے کے دوران عراق اور ترکی کے وزراء خارجہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1877040
آپ کا تبصرہ