14 اگست، 2015، 2:06 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف لبنان، شام اور پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف لبنان، شام اور پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے گہرے اور تاریخی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان  ایران کے اقتصادی منصوبوں بالخصوص چابہار میں اقتصادی منصوبوں کی توسیع کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی امن و سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ امن و سلامتی کے بغیر اقتصادی شعبہ میں فروغ ممکن نہیں ہے۔ جواد ظریف نے دہشت گردی کو علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي ممالک کے درمیان تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ آج سہ پہر کو ہندوستان کے صدر اور سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

News ID 1857374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha