مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔جہاں مہر آباد ایئرپورٹ پر نائب صدر جہانگیری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشر علی اکبر ولایتی اور کابینہ کے دیگر ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے صدر ممنون حسین ، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر حسن روحانی نے پاکستان کے علماء اور دانشوروں سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو اسلام کا تابناک چہرہ مسخ بنا کر پیش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یقینی طور پر مٹھی بھر دہشت گردوں کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گردوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ صدرحسن روحانی نے پاکستانی علماء اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام اور پرچم اسلام کو بلند کرنے کے لئے طاقت اور قدرت کی ضرورت ہے اور ہمیں عالمی کفر و نفاق کے مقابلے میں طاقتور اور مضبوط ہونا چاہیے۔ صدر روحانی نے شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تشخص شیعہ اور سنی سے نہیں بلکہ ہمارا تشخص اسلام سے ہے اور اسلام ہی ہماری پہچان ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1862839
آپ کا تبصرہ