12 اکتوبر، 2016، 12:06 PM

پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کا یوم عاشور کی مناسبت سے پیغام

پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کا یوم عاشور کی مناسبت سے پیغام

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں کربلا کو حق و باطل کی پہچان کی عظیم درسگاہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے قربانی پیش کرکے ہمیں حریت کا درس دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں کربلا کو حق و باطل کی پہچان کی عظیم درسگاہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے قربانی پیش کرکے ہمیں حریت کا درس دیا ہے۔
صدر ممنون حسین نے  اپنے پیغام میں کہا یوم عاشورتاریخ اسلام ہی نہیں عالمی تاریخ کا اہم دن ہے۔نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نےعظیم مقصد کیلیے قربانی پیش کی، انہوں نے کہا ضروری ہے کہ ہم اسوہ شبیری سے رہنمائی حاصل کریں۔عظیم قربانی کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کومتحد کردیا جائے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے۔ امام حسین نے ظلم و جبر کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔امام عالی مقام کا پیغام پوری انسانیت کےلیے مشعل راہ ہے اور کربلا حق و باطل کی پہچان کی عظیم درسگاہ ہے۔

News ID 1867538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha