مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں صدارتی محل میں نواسہ رسول (ص) حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں عظيم الشان قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں نائب صدر اور کئی وزراء نے شرکت کی ، خطیب مجلس جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شجاعی نے اسلام کی بقا میں واقعہ کربلا کے اہم کردار اور فلسفہ شہادت امام حسین (ع) پر روشنی ڈالی۔ جناب شجاعی نے کہا کہ کربلا سے پہلے اسلام کے پہچان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے تھی اور کربلا کے واقعہ کے بعد حضرت محمد مصطفی (ص) کے دین کی پہچان حضرت امام حسین (ع) کے نام سے ہے کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے نبی کریم(ص) کے دین کو بچایا ہے اور نبی کریم (ص) کے دین کی پہچان حضرت امام حسین(ع) کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ