20 ستمبر، 2018، 12:34 AM

عاشور کی شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی

عاشور کی شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام یوم عاشورا محکم ایمان اوریقین کے ساتھ اپنا منصبی فرض ادا کررہے تھے اور انھیں ذرہ برابر اضطراب اور پریشانی نہیں تھی کیونکہ مکتب توحید میں مایوسی اور شکست نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مجلس عزا میں جناب میثم مطیعی  اور جناب قیاسی نے ماتمی نوحے پیش کئے۔

News ID 1884107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha