مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شب عاشور میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اصحاب کی فداکاری ،جاں نثاری اور محبت کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ کربلا آج بھی حق و باطل کی پہچان کا مظہر ہے۔ مجلس عزا میں جناب قاضوی اور کریمی نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی میں مجالس عزا کا سلسلہ 11 محرم الحرام بروز جمعرات تک جاری رہےگا۔
شب عاشور میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
News ID 1867533
آپ کا تبصرہ